ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ نواز ‘ زرداری کی باری پھر نہیں آنے والی، عوام نے دونوں کو بری طرح مسترد کیا۔ دونوں کا دور ملکی تاریخ کا بدترین دور تھا۔ جس میں ملکی معیشت شدید متاثر ‘ خزانہ خالی اور حکمرانوں کی جیبیں بھری رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 کی مختلف مختلف یونین کونسلوں یوسی ڈمرہ ‘ 18کسی ‘ بدھلہ سنت ‘ کوٹھے والہ چوک ‘جلال آباد میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں انہوں نے این اے 157 کی مختلف یونین کونسلوں میں5مقامات پرواٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔حلقے میں وفات پا جانے والی شخصیات کی رہائش گاہوں پر گئے، فاتحہ خوانی کی۔