• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی کے حوالے سے چار روزہ تقریبات کا شیڈول جاری

املتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر 4 روزہ خصوصی تقریبات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ان تقریبات کے منتظم اعلٰی صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم کے مطابق ان تقریبات کو خصوصی طور پر" ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم" کا عنوان دیا گیا ہے محمد ندیم قریشی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات وثقافت و ترجمان وزیراعلٰی پنجاب، ایم پی اے اور مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشنکی زیرسرپرستی و قیادت منعقد ہونے والی ان تقریبات کا آغاز آج11 اگست 2020 بروز منگل دن 11:30 بجے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر خصوصی سیمینار بعنوان" اقلیتوں کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے" بمقام دفتر چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن میونسپل کارپوریشن آفس ممتاز آباد ملتان سے کیا جائے گا ۔ 
تازہ ترین