• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن شہر یار اداکاری میں انٹری دینے کیلئے تیار

پاکستانی مشہور فیشن ڈیزائنر حسن شہر یار یاسین ( ایچ ایس وائے ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد گلوکار اور ماڈلز مشہور ہونے کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں بھی اپنی قسمت آزماتے ہیں، جس میں وہ یا تو کامیاب ہو جاتے ہیں یا ناکام ، پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں  ایسے متعدد نام ہیں جنہوں نےا پنا کیریئر بطور ماڈل یا گلو کار شروع کیا اور بعد میں ایک بہترین اداکار بھی ثابت ہوئے ۔

اسی سلسلے میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک نیا نام اپنی قسمت آزمانے والا ہے جو کوئی گلوکار یا ماڈل نہیں بلکہ پاکستان کا مشہور فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائے ہیں۔


شہر یار منور یاسین ایک اچھے میزبان تو ثابت ہو ہی چکے ہیں اور وہ اب پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں ۔

ایچ ایس وائے نے فوٹو ،ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، ایچ ایس وائے نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں انکشاف کیا ہے کہ ’ وہ بہت پر جوش محسوس کر رہے ہیں اس اعلان کرنے کے لیے وہ ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کرنے والے ہیں۔‘ 

شہر یار منور یاسین نے اپنے پہلے ڈرامے کا نام بھی اپنی پوسٹ میں لکھا ہے۔

شہر یار منور یاسین اپنے پہلے ڈرامے میں پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ مایا علی کے ساتھ نظر آ ئیں گے ۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے گزشتہ دنوں 3 سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کا اعلان کیا تھا، انہوں نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ کے اسکرپٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین