• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان میکھالا چین کے صوبے فوجیان سے ٹکرا گیا، منگولیا میں ہوا کے بگولے کی وجہ سے 33 افراد زخمی ہوگئے۔

سمندری طوفان میکھالا کے زیر اثر فوجیان کے ساحلی علاقے میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، ساحلی علاقے سے ایک ہزار کے قریب افراد کا انخلاء کرایا گیا ہے۔

میکھالا اس سال چین سے ٹکرانے والا چھٹا طوفان ہے۔

دوسری جانب منگولیا کے شہرباؤتو میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی، طاقتور بگوکے کی زد میں آ کر سیاحتی مقام پر موجود 33 افراد زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین