• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت

سندھ حکومت نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دے دی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ تمام مسافر گاڑیوں کو ضابطہ کار (ایس او پیز) کے تحت اجازت دی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹرز ایس او پیز پر عمل کرنے کہ پابند ہونگے، کوچز میں پچاس فیصد مسافر بٹھانے کی پابندی ہوگی، فاصلہ لازمی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں خبردار کیا گیا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ دوران سفر مسافروں کا ماسک پہننا اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت نے بین الصوبائی، انٹر سٹی اور انٹراسٹی ٹرانسپورٹ سروس پر پابندی عائد کردی تھی۔

تازہ ترین