• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والا سلوک دردناک ہے: راجا پرویز اشرف

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا وہ بہت دردناک ہے۔

اسلام آباد میں اقلیتوں کے حقوق پر سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ قائدِ اعظم کی 11 اگست کی تقریر تمام شہریوں کے حقوق کی عکاس ہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا وہ بہت دردناک ہے۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ کوئی مذہب نہیں سکھاتا کہ کسی کے مذہبی حقوق کو پامال کیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے تو بھارت نے 9 لاکھ فوج کیوں بھیجی، کشمیریوں کو آزادی ملنی چاہیے یہی انسانیت کا تقاضہ ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار میں ڈاکٹر رمیش کمار، ممبر قومی اسمبلی کا اقلیتوں نے اقلیتوں کے حوالے سے خطاب کیا۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ہم گنگارام کی مورتی لاہور میں سے ہٹادیں تو یہ ایک آئینی زیادتی ہوگی، قائدِاعظم نے پرچم میں ہرا رنگ تمام پاکستانیوں اورسفید رنگ امن کیلئے دیا تھا۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ میں نے مسلم، ہندو سکھ عیسائی سب کی مقدس کتابیں پڑھی ہیں سب امن کی بات کرتے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کا کردار کم نہیں ہوگا اسی لیے قائدِ اعظم نے اقلیتوں کو اپنے دل سے لگا کر رکھا۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے اقلیتوں کے حوالے سے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے عالمی دن کا مقصد تمام انسانیت کے حقوق کے بارے میں بات کرنا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ بھارت میں جو انسانیت کے ساتھ ہو رہا عالمی سطح پر آواز اٹھانی چاہئے۔

تازہ ترین