• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کے ساتھ رواداری ہمارے معاشرے کے خمیر میں شامل ہے: عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  اقلیتو ں کے دن کے مو قع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاکستانی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے، اقلیتوں کے ساتھ رواداری ہمارے معاشرے کے خمیر میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن اقلیتوں سے رواداری سے پیش آنے کے وعدے کی تجدید کرتے ہیں، قائد اعظم نے اقلیتوں کو برابری کے حقوق دینے کا وعدہ کیا تھا۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ روادری ہمارے معاشرے کے خمیر میں شامل ہے، اسلام بھى تمام مذاہب کے ساتھ بردباری کا سبق دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے گراں قدر خدمات ہیں، اقلیتی برادری نے تعلیم، طب، افواج اور بیورکریسی سمیت ہر شعبے میں کلیدی کردار اداکررہے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہرشہری آج عہد کرے کہ اپنے ہم وطنوں کا بلاتفریق خیال رکھے گا، عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اقلیتوں کے خلاف تعصبانہ رویے سے گریزکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برداشت، رواداری اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ملکی تعمیر و ترقی کیلئے تمام مذاہب اور اقوام کیساتھ یکساں سلوک کرنا ہوگا۔

تازہ ترین