• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر صحت پنجاب کا سرکاری اسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا حکم

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سرکاری اسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا حکم دے دیا۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے تین بڑے اسپتالوں کا کلینیکل آڈٹ کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں کو اربوں روپے کا بجٹ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے دیا جاتا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات میں بہتری سے علاج کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کے بارے میں فیڈ بیک حالات مزید بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں عوام کے لیے بہترطبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

تازہ ترین