• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 15 اگست سے ہو گا

پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 15اگست سے ہو گا۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران دوسرے صوبوں میں جانے والے بچوں کو بھی ویکسین پلائی جائے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 33 اضلاع میں پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ 70 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔ تین ہزار سے زائد ویکسی نیٹر کام کر رہے ہیں، مزید دو ہزار ویکسی نیٹر بھرتی کیے جائیں گے۔

سیکرٹری صحت پنجاب محمد عثمان نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی جی خان سمیت تمام ہائی رسک اضلاع کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ترجمان کے مطابق عارضی طور پر دیگر صوبوں میں جانے والے بچے پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ سیکرٹری صحت نے ان بچوں کو دیگر صوبوں میں جا کر ویکسین پلانے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین