• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپو ر ٹر) صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی ؒ کا 1290 واں عرس منگل کوشروع ہوگیا، عرس کی تقریبات 3روز تک جاری رہیں گی، وزیر اوقاف سندھ نے مزار پر چادر چڑھاکر عرس کی تقریبات کا آغاز کیا، سیکرٹری اوقاف ہارون احمد خان اور چیف محکمہ اوقاف سندھ مشتاق احمد سومرو ، نصرت اور پنوں خان نے بہترین انتظامات کئے، درگاہ عبداللہ شاہؒ کی مسجدکے خطیب محمد مسکین نقشبندی اور قاری عبدالحسیب نے دعا کروائی، اس موقع مزار کو غسل بھی دیاگیا جب کہ وزیر اوقاف سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عرس ضابطہ کار کے تحت ہو رہا ہے اور محکمہ داخلہ کی مزارات سے متعلق ضابطہ کار پر مکمل عمل کیاجارہا ہے،عرس کے موقع پر زائرین ایس او پی کے تحت حاضری دے سکیں گے،دوسری جانب پاکستان اور دنیا بھر سے ان کے عقیدت مند حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،ریسرچ اینڈ رجسٹریشن آفیسر علامہ مفتی منیر طارق ، خطیب آرام باغ علامہ عنایت اللہ نعیمی ،علامہ قاری نورالہادی،ودیگر کی آمد اور اہم امور کی نگرانی جاری ہے۔

تازہ ترین