سرگودھا(نامہ نگار) سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 10 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے مقدمہ میں ملوث دہشت گرد کو 10 بار سزائے موت 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو سخت سکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 7 فروری 2009 کو تھانہ واں بچھراں میانوالی کی قدرت آباد چیک پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا جس سے چوکی کا انچارج شیر خان، کانسٹیبل ظفر عباس، غلام بہادر خان، غلام شبیر رضا ، سجاول سمیت 10 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے ۔ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ضیا اللہ کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ کا چالان بھیجا گیا۔دہشت گرد کا تعلق تحریک طالبان سے ہے۔