• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) آل پاکستان کلر کس ایسوسی ایشن (ایپکا) نے آج ملک بھر میں ہڑتال ا ور دفاتر کے باہر احتجاج کااعلان کیا۔ مرکزی مظاہر ہ لاہور میں زراعت ہائوس ڈیوس روڈ پر ہوگا ۔مرکزی صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد چوہدری نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ملازمین کش نجکاری پالیسی کو منسوخ کرتے ہوئے تمام ملازمین کو تخفظ روزگار کی ضمانت فراہم کی جائے۔ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سال سے 55 سال کرنے ، سالانہ انکریمنٹ ختم کرنے اور پینشن اور گریجویٹی کے خاتمے جیسے ظالمانہ اقدامات کا خاتمہ کیا جائے۔ ہر سطح پر نجکاری کی پالیسی ختم کی جائے، ملک بھر کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کیا جائے اورسرکاری ملازمین کی تنخواہوںاور الائونسز میں پائے جانے والی تفریق کا خاتمہ، ہائوس رینٹ موجودہ سکیلوں پر دیا جائے ۔
تازہ ترین