• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے نفرت کرنے والوں کی ضرورت ہے: نعمان اعجاز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نئے نفرت کرنے والوں کی تلاش میں ہیں، اداکار نے سوشل میڈیا پوسٹ پر مزاحیہ کیپشن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کیپشن لکھ دیا۔

انہوں نے اپنے پُرمزاح کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے اب نئے دشمنوں کی ضرورت ہے کیونکہ پرانے دشمن اب میرے پرستار ہوگئے ہیں۔‘


انہوں نے ساتھ ہی ایک قہقہ بھی لگایا اور ساتھ ہی ایک اور فکر انگیز جملہ بھی تحریر کیا۔

اداکار نے لکھا کہ ’کاش کہ ہم ایک دوسرے کے بارے میں بات کرنے کی بجائے ایک دوسرے سے بات کرنا سیکھ لیں۔‘

یہ بھی پڑھیے: پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے: نعمان اعجاز

اس سے قبل انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے، کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا، میں پاگل ہوں۔‘

مداحوں کی جانب سے اپنے پسندیدہ اداکار کی جانب سے تصویروں پر ایسے پُرمزاح، فکر انگیز اور دلچسپ کیپشن پڑھ کر خوب محظوظ ہوتے ہیں اور اپنا ردعمل بھی دیتے ہیں۔

تازہ ترین