• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسدادِ دہشتگردی ترمیمی بل، قائمہ کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔

وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے رپورٹ پیش کی، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ یہ قانون ہمارا اتنا ہی ہے جتنا اپوزیشن کا ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بالکل برداشت نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم اپوزیشن کی ہیں، بڑا دن ہے کہ آج قومی اسمبلی متفقہ بلز پاس کرے گی۔

فروغ نسیم نے کہا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، بلیک اکانومی کو وائٹ کرنا بہت ضروری ہے، یہ عوام کا بنیادی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: قومی اسمبلی کا اجلاس 16منٹ جاری رہا، 2 بل منظور

انہوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف، منی لانڈرنگ قانون دنیا بھر میں موجود ہے، دنیا میں بہت سخت اینٹی منی لانڈرنگ قوانین ہیں۔

وفاقی وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے، اسلام اور دہشت گردی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

تازہ ترین