• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی بے لباس کرنے کا کیس، ملزمان 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 لڑکی بے لباس کرنے کا کیس، ملزمان 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


راولپنڈی میں  لڑکی کو بے لباس اور مبینہ زیادتی کیس میں نامزد 3 ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں لڑکی کو بے لباس کرنے کے کیس سے متعلق سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مرزا شاہد بیگ نے کی، ملزم ارسلان، محسن اور عامر کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ فیصان رسول کی عدالت میں پیش کیا۔

مقدمہ میں نامزد تیسرا ملزم سبحان عدالت میں پیش نہ ہوا، ملزمان پر تھانہ بنی کے علاقے میں لڑکے سے زیادتی کا مقدمہ درج تھا ۔

سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ وڈیو دیکھ کر اندازہ ہوا ملزمان انتہائی خطرناک ہیں، ملزمان کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا۔

دوران سماعت عدالت کی جانب سے لڑکی کو بے لباس کرنے والے واقعے میں ملوث ملزمان محسن، ارسلان کی دوسرے مقدمہ میں بھی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین