• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے چھوٹی و درمیانی صنعتوں کی ترقی کیلئے کمیٹی بنادی

وزیراعظم عمران خان نے چھوٹی و درمیانی صنعتوں (ایس ایم ایز) کی ترقی کے لیے قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر صنعت و پیداوار ایس ایم ایز سے متعلق اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹریز کی ترقی سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی میں 14 ارکان ہوں گے جن میں صنعت و پیداوار، کامرس، خزانہ، پاور، پیٹرولیم ڈویژنز کے سیکریٹریز شامل ہوں گے۔

سیکریٹری قانون و انصاف، تمام چیف سیکریٹریز، چیئرمین ایف بی آر بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

علاوہ ازیں چیئرمین ایس ای سی پی، سی ای او سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی ای او ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اور ایس ایم ای سیکٹر کے نمائندوں کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی رابطہ کمیٹی اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹریز پالیسی کے مسودے کا جائزہ لے کر حتمی شکل دے گی۔

کمیٹی ایس ایم ایز کے مسائل، مارکیٹ رسائی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔

تازہ ترین