• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری


ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف کراچی میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاجی کیمپ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اقبال خاکسار نے بھی شرکت کی اور میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزاد میڈیا کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے جسے کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

احتجاجی کیمپ کے شرکا سے سینئر صحافی شکیل یامین کانگا، جنرل سیکریٹری دی نیوز یونین دارا ظفر، جنرل سیکریٹری جاوید پریس یونین رانا یوسف، ایپنک سیکریٹری انفارمیشن فواد محمود اور دی نیوز ایمپلائز یونین، صدر سعید الدین پاشا نے بھی خطاب کیا ۔

لاہور میں ڈیوس روڈ پر لگے احتجاجی کیمپ میں شریک سینئر صحافیوں اور ملازمین نے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کیا جائے۔

پشاور میں جنگ، دی نیوز اور جیو کے دفاتر کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں صحافیوں اور اے این پی کے رہنما ہدایت اللّٰہ خان شریک ہوئے۔

 ہدایت اللّٰہ خان کا کہنا تھا کہ اے این پی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔

کوئٹہ میں میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ جنگ بلڈنگ کے باہر کیا گیا۔

فیصل آباد میں ملازمین اور صحافیوں نے کچہری بازار میں احتجاج کرتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کی اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

بہاولپور میں صحافیوں کا پریس کلب پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شکر گڑھ میں صحافیوں اور سول سوسائٹی نے پریس کلب پر احتجاج کیا۔

نواب شاہ میں صحافیوں اور سول سوسائٹی نے لیاقت آباد میں مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین