• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں بدھ کی شب 2گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سرسیدٹاون تھانے کی حدود نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 19سالہ نوجوان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، اطلاع ملنے پر پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا ، مقتول کے پاس سے شناخت کی کو ئی چیز نہیں ملی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کردی ۔ پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار گٹر باغیچہ ندی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے2 موٹر سائیکل افراد جاں بحق ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، علاقہ مکینوں نے لاشیں پولیس کو دینے سے انکار کر دیا اور جائے وقوعہ سے لاشیں اٹھا کرگلی میں لےگئے ، بعد ازا ں پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کیں ، اس حوالے سے ڈی ایس پی غلام اکبر چانڈیو کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مقتولین بھی موٹرسائیکل سوار تھے جنھیں گٹر باغیچہ کمیونٹی ہال کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ، ابتدائی معلومات پر واقعہ ذاتی دشمنی لگتا ہے ،فوری طور پر ایک مقتول کی شناخت 38سالہ جاوید علی کے نام سے ہوئی ہےجوگارڈن میں ایڈن گارڈن کا رہائشی تھا۔

تازہ ترین