• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء الرحمٰن اعظمی سعودی عرب میں وفات پا گئے

برمنگھم (پ ر) بھارت اعظم گڑھ کے برہمن ہندو گھرانہ کے بانکے رام (مسلم نام ضیاء الرحمٰن اعظمی) جو مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کی کتاب ’’دین حق‘‘ کا ہندی زبان میں ترجمہ پڑھ کر دین اسلام میں داخل ہوگئے تھے اور جنہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایات کی تحقیق اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کو ایک کتاب میں جمع کیا، 77سال کی عمر میں نو ذالحج 30جولائی کو سعودی عرب میں وفات پاگئے۔ ان کی وفات پر مرکزی جمعیۃ اہل حدیث برطانیہ کے امیر مولانا محمد ابراہیم میرپوری، ناظم اعلیٰ حافظ حبیب الرحمٰن، مولانا محمد عبدالہادی العمری، مولانا محمد حفیظ الرحمٰن المدنی، مولانا شعیب احمد میرپوری، مولانا شریف اللہ شاہد، حافظ اخلاق احمد چوہدری، مولانا شفیق الرحمٰن شاہین، ڈاکٹر صہیب حسن، ڈاکٹر عبدالاعلیٰ حامد ازہری، افتخار احمد چوہدری، مولانا عبدالباسط العمری، قاری ذکاء اللہ سلیم، مولانا محمود الحسن یزدانی، مولانا فضل الرحمٰن حقانی، پروفیسر مطیع الرحمٰن سیالکوٹی، مولانا عبدالستار عاصم، مولانا خرم بشیر، مولانا شیر خان، جمیل احمد عمری، مولانا حبیب الرحمٰن چوہدری، حافظ حمود الرحمٰن مکی، حافظ عبدالاعلیٰ درانی، شیخ ابو اسامہ الذھبی، مولانا محمد ادریس مدنی، برادر صہیب حسین المدنی، شیخ فاروق الذاکری، قاری امین الرحمٰن، مولانا عبداللہ، مولانا عبدالحق عمری مدنی، حافظ اعجاز حنیف، ڈاکٹر عبدالرحیم، ڈاکٹر شبیر احمد عثمانی، استاذ ابراہیم ربانی، مولانا انور جمال عمری مدنی، حافظ حذیفہ شفیق مدنی، حافظ عطاء الرحمٰن، برادر ارسلان مکی، شیخ واجد ملک مدنی، قاری عبدالسلام عابد، حافظ ثوبان حمود الرحمٰن، حافظ زکریا سعود، مولانا عبدالرئوف میرپوری، قاری عبدالودود عابد، قاری عزیر مکی، مولانا منیر قاسم، مولانا عابد رفیق مدنی، قاری نورالحسن مکی، قاری عبدالعزیز مکی، حافظ رضوان اللہ بدر، قاری حفیظ الرحمٰن مظفر آباد، ڈاکٹر احسن حنیف مدنی، برادر عادل سلیم ریاضی، عبدالرئوف عمری ریاضی، حافظ عبدالرافع ریاضی، حافظ عمار عبدالہادی، قاری حمید الدین، حافظ عقیل محمود مدنی، قاری عبدالعزیز، قاری سید یعقوب، قاری عبدالسمیع، قاری عبدالصمد، حافظ عبید اللہ مدنی اور دیگر علماء کرام و قائدین عظام نےان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ کریم سے ان کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔
تازہ ترین