• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا پتھر بلٹ پروف ونڈ سکرین کو ایسا نقصان پہنچا سکتا ہے، مریم نواز

کیا پتھر بلٹ پروف ونڈ سکرین کو ایسا نقصان پہنچا سکتا ہے، مریم نواز


لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے نیب پیشی کے موقع پر اپنی گاڑی کو ہونے والے نقصان کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کردی مریم نواز نے گاڑی کو ہونے والے نقصان کی خود ویڈیو بنائی ۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی بلٹ پروف گاڑی پر نیب پیشی پر گئی جسے بہت نقصان پہنچا ہے، بلٹ پروف گاڑی پر ہر طرف سے پتھروں ،اینٹوں سے حملہ کیاگیا، مریم نوازنے کہاکیا کوئی پتھربلٹ پروف ونڈسکرین کوایسانقصان پہنچاسکتاہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں سلام پیش کرتی ہوں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جنہوں نے میری طرف آنے والے پتھروں کے لیے اپنے سینے آگے کئے، لاٹھی چارج برداشت کی اور اب قید و بند برداشت کر رہے ہیں۔ تشدد بھی آپ پر ہوا گرفتار بھی آپ ہوئے۔انہوں نے کہاکہ اس ظلم و اندھیر نگری کا جواب انُ کو دینا پڑے گا ۔

تازہ ترین