آپ آف لائن ہیں
جمعہ7؍صفر المظفّر 1442ھ 25؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا ویکسین کا پہلا پیکیج دو ہفتے کے اندر ڈاکٹروں کو مل جائیگا،روس

کراچی(نیوزڈیسک) روس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کا پہلا پیکج دو ہفتے کے اندر ڈاکٹروں کو مل جائے گا۔ جب کہ ویکیسن سے متعلق عالمی سطح پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ویکیسن کارآمد ہونیکی صورت میں خریداری سے متعلق مذاکرات ہوں گے۔ جب کہ یورپی ماہرین کا کہنا ہے کہ مکمل ٹرائل ڈیٹا کے بغیر اعتماد مشکل ہے۔ تفصیلات کے مطابق، روس نے حفاظتی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے انسداد کورونا وائرس ویکسین کے پہلے بیچ کی تیاری کا عندیہ دے دیا ہے۔ روس کے وزیرصحت کا کہنا تھا کہ روس کی تیار کردہ ویکسین کا استعمال عوام کے ساتھ ڈاکٹروں پر بھی کیا جائے گا، جو بھی جلد تیار ہوجائے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید