• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضر صحت اشیاء کی تیاری و فروخت‘مختلف مراکز سیل‘متعدد مراکز کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروری روڈ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص و ناقابل استعمال گھی، آئل اور نان فوڈ گریڈ کلرز سے بیکری پروڈکٹس کی تیاری پر ایک بیکنگ یونٹ،زائد المیعاد مصالحہ جات ،کسٹرڈ پاؤڈر و دیگر کھانے پینے کی اشیاء ، ممنوعہ چائنیز نمک اور گٹکاپان پراگ کی فروخت پر چار جنرل سٹورز جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف اشیاء کی تیاری و فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ایک فاسٹ فوڈ کارنر پر جرمانہ عائد کر دیا،فوڈ اتھارٹی حکام نے جنرل سٹورز سے برآمد ہونے والی زائدالمیعاد اور ممنوعہ و مضر صحت اشیاء کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی، علاقے میں قائم ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ کارنرز ،بیکرز و بیکنگ یونٹس اور جنرل سٹورز کے معائنے کے دوران مالکان و انتظامیہ کو معیاری غذائی اجزاء سے تیار کردہ ملاوٹ سے پاک و محفوظ کھانے پینے کی اشیاء عوام کو فروخت کرنے جبکہ اپنے مراکز میں صفائی کے بہتر انتظامات کرنے اور اس حوالے سے بی ایف اے کے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔درایں اثناء گزشتہ روز نیواڈہ میں پی ایس کیو سی اےکے مقررہ اسٹینڈرڈز کے خلاف تیار کردہ غیر معیاری خشک دودھ کی فروخت پر سات دکانوں جبکہ آئس کریم کی تیاری میں لیبارٹری رپورٹ کے مطابق غیر معیاری قرار دیئے گئے خشک دودھ کے استعمال پر ایک آئسکریم فیکٹری پر جرمانے عائد کئے گئے،دوسری جانب نواں کلی میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے بی ایف اے کی جانب سے عائد پابندی کے باوجود غیر معیاری اور مضر صحت آئس قلفی کی تیاری و فروخت پر ایک آئس قلفی پروڈکشن یو نٹ سیل کردیا ،کارروائی کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی و غیر معیاری اجزاء سے آئس قلفی کی تیاری پر ایک اور پروڈکشن یونٹ کو سیل کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔بی ایف اے معائنہ ٹیم نے علاقے میں موجود کھانے پینے کے دیگر مراکز بیکرز اینڈ بیکنگ یونٹس، جنرل سٹورز، پولٹری شاپس اور ہول سیل ٹریڈرز کی چیکنگ کے دوران بیکنگ ایریا میں گندگی ،بیکری آئٹمز کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء اور خراب انڈوں کے استعمال، ملازمین کی ذاتی اور مجموعی طور پر کارخانہ میں صفائی کی ابتر پر ایک بیکنگ یونٹ کو بھی سیل کر دیا۔
تازہ ترین