آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسکولوں میں اساتذہ کو لیکچر کے دوران ماسک پہننا لازم ہوگا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تر تعلیمی ادارے بند تھے جب کہ اب صورتحال کے پیش نظر 15 ستمبر سے ملک بھر میں سکول کھولنے پر اتفاق کیاگیاہے ،ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ممکنہ طور پرجن ایس او پیز پر عملدرآمد کرناضروری ہوگا،وہ یہ ہونگے، ایس او پیز میں سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہی دیں، بچے کسی بھی چیز کو پکڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں، بچوں کو باربار صابن سے ہاتھ دھونے کی تلقین کی جائے اور انہیں بتایا جائے کہ سکول سے واپسی پر گھر والوں سے میل جول سے قبل نہالیں۔یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر ہاتھ دھوئے آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے پرہیز کریں، سانس کے مسائل سے دوچار سٹاف اور بچوں کو مکمل صحت یاب ہونے تک گھر رہنے کی تلقین کی جائے۔ایس او پیز کے تحت اساتذہ کو لیکچر کے دوران ماسک پہننا لازم ہوگا جب کہ 6 فٹ فاصلہ قائم رکھنے کے لیے سکولوں میں نشانات لگائے جائیں اور صبح کی اسمبلی سےگریز کیاجائے،کلاس رومز، لائبریری، اسٹاف روم، لیبارٹری میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔ سکول میں چھٹی کے وقت ایک سے زائد خارجی راستے استعمال کیے جائیں، چھوٹے بچوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں مشغول نہ کیا جائے جب کہ سکول وین یا بس میں گنجائش سے 50 فیصد کم بچے

بٹھائے جائیں اور ہوسٹلز کو صرف 30 فیصد پر کیا جائے۔ تعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے پہلے ٹمپریچر لازمی چیک کیا جائے گا، تعلیمی اداروں میں فرش پر قالین بچھانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ پک اینڈ ڈراپ گاڑیوں کی دن میں دوبار ڈس انفیکشن یقینی بنائی جائے۔

کوئٹہ سے مزید