آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مشترزئی شیخان فیڈر پر بجلی غائب ‘ علاقہ مکین رُل گئے

پشاور (نیوز ڈیسک)پشاور کے نواحی علاقے مشترزئی (شیخان فیڈر)میں عید کے دوسرے دن سے بجلی غائب ہے جبکہ علاقہ مکین اور جانور باڑہ کا پانی پینے پر مجبورہو گئے ہیں،بجلی کی اس ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے جمعہ کے دن احتجاج کا اعلان کر دیا ،پشاور صدر سے 6کلومیٹر فاصلے پر واقع پی کے 72کے گائوں مشترزئی میں لوگ بجلی اور پانی کی بوند بوند کیلئے ترس گئے ، ایم پی اے فہیم اور ایم این اے ناصر موسی زئی نےووٹ لیکر علاقے کا رخ نہیں کیا، مکینوں نے ایم پی اے اور ایم این اے کے حجرے کا گھیرائو کا اعلان کر دیا ہے اور باڑہ روڈ پشخرہ چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرنے کا عندیہ دیدیا ، ٹیوب ویل پچھلے 3ہفتوں سے بجلی نہ ہونے کے باعث بند پڑے ہے۔ گھروں اور مسجدوں میں پانی ناپید ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے،لوگ مجبوراً گائوں سے 4کلومیٹر کے فاصلے پر واقع باڑہ سے پانی لانے پر مجبور ہیں جہاں سے جانور بھی پانی پیتے ہیں،شیخان فیڈر کے بارے میں واپڈہ حکام بھی ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور مختلف حیلے بہانے کر رہے ہیں عوامی حلقوں کی جانب سے بجلی کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات نہ کرنے پر ایم این اے ناصر موسی زئی اور ڈیڈک چیئرمین و علاقہ ایم پی اے فہیم خلیل کے حجرہ کا گھیرائو کا فیصلہ کیا

گیا ہے ۔

پشاور سے مزید