• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل وقت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ، رابعہ بصری

پشاور (نیوز ڈیسک) وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور میںگزشتہ روز 14اگست کے حوالے سے تقریب ہوئی جس کی مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی کی رکن رابعہ بصری تھیں۔ وویمن چیمبر آف کامرس کی صدر مسز رخسانہ نادر ‘ ایف سی سی آئی کی سابق وائس پریذیڈنٹ سعیدہ بانو ‘ سفیہ ناز ‘ انیلہ خالد اور فرخندہ جبین کے ہمراہ پاکستان کی 73 ویں جشن آزادی کا کیک کاٹا ۔ اس موقع پر مسز رخسانہ نادر ‘رابعہ بصری اور دیگر خواتین کے ساتھ سبزہ زار میں پودے لگائے۔ مسز رخسانہ نادر نے بہادر افواج، پاکستان پولیس کے جوانوں ‘ پاکستان کے عوام اور اپنی کاروباری خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کیلئے ہر مشکل وقت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ۔
تازہ ترین