انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان سے علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی۔
آئی جی سے ملاقات میں محرم الحرام اور جشن آزادی سے متعلق سکیورٹی انتظامات پر گفتگو کی گئی۔
آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کیلئے علماء کرام کے وفد کی سربراہی بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفد میں مولانا عبدالظاہر، علامہ سجاد حسین، مولانا حبیب الرحمان، مولانا بلال گولڑوی شامل، ترجمان اسلام آباد پولیس
ملاقات میں محرم الحرام اور جشن آزادی سے متعلق سکیورٹی انتظامات پر گفتگو کی گئی۔ 14 اگست اور محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں امن وامان کا قیام یقینی بنایا جائے گ۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران علماء کرام مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔