آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سی پیک کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچائیں گے، عاصم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق سی پیک کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی سی پیک کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی کو سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک سے متعلق بریفنگ میں 10 وفاقی وزراء اور سیکرٹریز نے شرکت کی، کمیٹی نے سی پیک سے متعلق منصوبوں پر جاری پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام وزراء نے سی پیک کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا، جبکہ سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کے لیے مختلف اقدامات اور ترجیحات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید