• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں قیام امن سے پورے خطے میں استحکام کی راہ ہموار ہوگی، شاہ محمود

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان‏ محمد صادق نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ 

وزارت خارجہ میں ہونیوالی ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کے امن و استحکام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔

نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمدصادق نے افغان امن عمل کی موجودہ صورتحال سے متعلق وزیرخارجہ کو بریفنگ دی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات کے انعقاد سے افغانستان میں مستقل اور دیرپا قیام امن میں مدد ملے گی، افغانستان میں قیام امن سے پورے خطے میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کے لیے مصالحانہ کردار ادا کرتا رہےگا۔

تازہ ترین