• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمایت نے جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے اتوار کے دوران کراچی اور  ٹھٹھہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہید بینظیر آباد، حیدرآباد اور بدین میں بھی کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور مٹھی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین