• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی

سندھ حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

سندھ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے داخلہ  نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی سےمتعلق نیا حکم نامہ جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 15 اگست کی رات 12 بجے تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں، صحافیوں، بزرگ، بچوں اور خواتین کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

تازہ ترین