• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی کادن فراموش نہیں کیاجاسکتا،عبدالاعلیٰ درانی

بریڈفورڈ(پ ر) مولاناعبدالاعلیٰ درانی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پرکہا کہ دنیا کے نقشے پر پاکستان کا ایک اسلامی ملک کے طور پر معرض وجود میں آنااچانک حادثہ نہیں اس کے پیچھے ڈیڑھ ہزار سال کی جدوجہد اورسلطان ٹیپو،شیرشاہ سوری ،شاہ اسماعیل شہیدجیسے لاکھوں حریت پسندوں کی قربانیوں اور قائد اعظم محمد علی جناح جیسے انمول رہبر کی مخلصانہ جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ14اگست دنیا کی تاریخ میں ایک انوکھا دن ہے جس دن برصغیر کے مسلمانوں کی ڈیڑھ ہزار سالہ جدوجہدکنارے لگی اور آزادی کا سورج طلوع ہوااس دن کو پاکستان اور کشمیری عوام ککبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین