• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے موسم گرما کیلئے ٹریول فرم کی پیشگی ہالیڈے بکنگز میں 145 فیصد اضافہ

لندن ( پی اے )کسٹمرز کمے اگلے موسم گرما کیلئے پیشگی پلان بنانے کی وجہ سے ٹریول فرم ٹوئی کی ہالیڈے بکنگز میں 145 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پو کے کی سبسے بڑی ٹور آپریٹر فرم نے کہا کہ اگلے موسم گرما کیلئے اس کی پیشگی بکنگز میں 145 فیصد اضافہ مثبت پیشرفت ہے۔ یہ خبر ایسے وقت میں بائونس بیک ہوئی جب ٹوئی نے یہ پوسٹ کیا کہ کورونا وائرس لاک ڈائون کے تین ماہ میں 1.1 بلین یورو ( 995 ملین پونڈ ) کا نقصان ہو کیونکہ انڈسٹری معطل ہو کر رہ گئی تھی۔ مئی کے وسط میں ٹوئی کے ٹریول آپریشنز یورپ میکسیکو کیریبئین اور مصر کیلئے دوبارہ شروع ہو گئے تھے۔ جولائی کے آخر میں کمپنی نے کہا کہ وہ برطانیہ اور آئرلینڈ میں 166 ہائی سٹریٹ اسٹورز بند کردے گی۔ اس موسم گرما میں بکنگ میں 81 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور موسم سرما کیلئے بکنگز 40 فیصد کم ہیں ۔ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اسے امید تھی کہ باقی ماندہ موسم گرما میں اسغے کچھ بچت ہو جائے گی لیکن سپین کیلئے نئی سفری پابندیاں ایک دھچکہ ہے۔اور اس حوالے سے بھی تشویش بڑھ رہی ہے کہ فرانس بھی قرنطینہ لسٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ جمعرات کو ٹریول فرم ٹوئی نے کہا کہ اب وہ صارفین کی جانب سے ڈیمانڈ کے حوصلہ افزا اشارے دیکھ رہے ہیں کیونکہ عالمی سطح پر سفری پابندیوں میں نرمی کا آغاز ہو گیا ہے ۔ ٹوئی نے یہ بھی کہا کہ اس نے طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ساتھ 737 میکس طیاروں کی طویل گراؤنڈنگ کیلئے زرتلافی پر اتفاق کیا ہے۔ ٹریول کمپنی کو اگلے دو برسوں میں مستقبل کے آرڈرز کے خلاف کریڈٹ اور 61 طیاروں کی ڈلیوری کے موخر کرنے پرحیرت انگیز ہرجانے ملیں گے لیکن اس کی زرتلافی کی صحیح رقم کے بارے میں انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین