• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندر میں گہرے ترین مقا م تک پاکستانی پرچم کا سفر

لندن ( پ ر ) سمندر میں گرے ترین مقام چیلنجر ڈیپ تک لے جایا جانے والا پاکستانی پرچم واپس پاکستانی ہائی کمیشن پہنچ گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا کی تجویز پر ایک ممتاز پاکستانی برٹش لیڈی دردانہ انصاری او بی ای اعزازی کموڈور رائل نیوی ایکسپیڈیشن کی ٹیم پرچم کو سمندر میں ماریانا ٹرینچ تک لے گئی تھی ۔ مشہورکوہ پیما وینیسا او برائن بھی ٹیم میں نمایاں تھیں۔چیلنجر ڈیپ ماریانا ٹرینچ میں 10925 میٹر گہرائی میں ہے، اگر ایورسٹ کو ماریانا ٹرینچ میں رکھ دیا جائے تو وہ دو کلومیٹر سمندر کے اندر ہوگی۔ مہم کے دوران وینیسا دنیا کے بلند اورگہرے ترین مقام تک پہنچنے والی پہلی خاتون بن گئیں جو گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے ۔ اپنے ریمارکس میں ہائی کمشنر نے پاکستان سے وابستگی اور محبت کیلئے دردانہ انصاری کی تعریف کی اوردنیا میں پاکستان کو مثبت انداز میں پیش کرنے کی کوششوں پر وینیسا او برائن،ڈاکٹر کیتھی سلیوان، وکٹر ویسکوو کا شکریہ ادا کیااور کامیاب مشن پر ٹیم کو مبارکباد دی ۔

تازہ ترین