آپ آف لائن ہیں
جمعہ29؍محرم الحرام 1442ھ 18؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈبل سواری کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق شہر میں 15اگست تک ڈبل سواری پر پابندی رہے گی،ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق جمعرات کی شب 12 بجے سے ہو چکا ۔جمعرات کی شب 12بجتے ہی مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ،متعدد افراد زخمی۔ دریں اثنا یومِ آزادی 14 اگست کے حوالے سے جمعرات کی شب 12بجتے ہی مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ اور آتش بازی کی گءی ، فائرنگ اورچاءنا بم دھماکوں سے علاقہ مکینوںمیں خوف و ہراس پھیل گیا، اس دوران پولیس کہیں نظر نہیں آئی ، فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ رسالہ تھانے کی حدودجونا مارکیٹ پان منڈی رول پوانٹ کے قریب نا معلوم سمت سے آکرگولی لگنے سے 40سالہ عرفان ولد محمد حسین زخمی ہو گیا ، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ،گولی اس کے سر میں لگی ہے ۔ناظم آباد خاموش کالونی فائرنگ18سا لہ اسماعیل ولد انور زخمی ہو گیا ،جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید