• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، سٹیشن کمانڈر

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) آل ہندو پنچایت بالمیک سبھا کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب بالمیک مندر لالکرتی بازار میں ہوئی۔ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر اعجاز قمر کیانی مہمان خصوصی جبکہ سی ای او چکلالہ کینٹ بورڈ وسیم شاہد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بریگیڈئر اعجاز قمر کیانی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں، اپنی عبادت گاہوں میں آنیوالی بھارتی ہندو اور سکھ کمیونٹی کو پاکستان میں مکمل تحفظ دیا جاتا ہے۔
تازہ ترین