• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں انتشارپیدا کرنے کی ہرکوشش ناکام بنائی جائیگی ،مذہبی رہنما

لاہور(وقائع نگار خصوصی )تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام سید جواد نقوی کی زیر صدارت گول میز کانفرنس ہوئی ۔ علامہ سید جواد نقوی نے نےکہا کہ دشمن ملک میں کئی طرح کے فسادات کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے میں ہماری ذمہ داری میں اضافہ ہو جاتا ہے اور یہ قرآن و سنت کا حکم بھی ہے۔ کانفرنس میں مولانا محمد خان شیرانی ، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری ، لیاقت بلو چ ، مفتی گلزار نعیمی ، پیر ہارون گیلانی ، چراغ علی شاہ ، مولانا شاہد نقوی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، دیگر مشائخ نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان میں انتشار پیدا کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ ہندوستانی خفیہ ایجنسی پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد پیدا کرنے کی سازشیں کر رہی ہے۔ عوام انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان کو پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے اور اسے قانونی شکل دی جائے تاکہ آئندہ کسی قسم کے فرقہ وارانہ واقعات کی روک تھام ہو سکے۔ تمام مسالک کے علماء اور قائدین فساد اور فرقہ واریت پھیلانے والوں سے مکمل لاتعلقی اور بیزاری کا اعلان کریں۔ رہنماوں نےکہا کہ اسلام کی مقدس شخصیات کی عزت و ناموس ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے، ان تمام ہستیوں کا تقدس و تحفظ ہمارا ایمان ہے۔
تازہ ترین