• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے منا ئیں،ندیم قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ترجمان وزیراعلی پنجاب، صوبائی پارليمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت اور ممبر کشمير کمیٹی پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ یوم آزادی درحقیقت یوم تجدید عہد کا دن ہے،یہ جشن آزادی ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منارہے ہیں یہ دن ہمیں ان لاکھوں قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت ہمیں پاکستان جیسی نعمت حاصل ہوئی پاکستان کا وجود کشمیر کے بغیر نامکمل ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کا وہ حقیقی نقشہ جاری کیا جو تقسیم ہند کے وقت ریڈ کلف کمیشن نے جاری کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں چار روزہ تقریبات کے تیسرے روز گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر بوسن ٹاوّن ملتان میں منعقدہ خصوصی سیمینار سے خطاب میں کیا۔صدارت مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی نے کی۔ سجادہ نشین دربار حضرت سخی محمد سلارواہن،مخدوم سید محمد باقر سلطان گردیزی، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں فخر اقبال، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر ملتان میاں محمد ماجد، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی BZU ملتان ڈاکٹر کامران اشفاق، ماہر تعلیم خواجہ مظہر الحق صدیقی، رانا ولایت علی، ایگزیکٹو ممبر ملتان ویژن لائنز کلب عمران رضا جعفری، رہنما پاکستان تحریک انصاف عابد چوہان اور عمران اعظمی شامل تھے۔
تازہ ترین