پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ ﷲ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دیں کہ ہم اس کے پیغام کو پوری ایمانداری کے ساتھ سمجھیں۔
جشن آزادی کی رات حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ ﷲ تعالیٰ پاکستان کو سلامت رکھے، اور ہم سب کو اپنے پیغام کو پوری ایمانداری کےساتھ سمجھنے کی توفیق عطا کرے۔
حمزہ علی عباسی نے اپنے پیغام کے ساتھ ہیپی برتھ ڈے پاکستان بھی لکھا۔ ان کی اس ٹوئٹ کو ہزاروں افراد نے پسند بھی کیا ہے۔