• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کووِڈ19، ویکسین موٹے لوگوں پر اثر نہیں کریگی؟

طبی ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں آنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین موٹے لوگوں کے لیے اتنی مؤثر ثابت نہیں ہوگی جتنی صحت مند اسمارٹ لوگوں پر ہوگی ۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر کووڈ 19 کے لیے کوئی آسان ہدف ہے تو وہ موٹے لوگ ہیں، موٹے افراد کسی بھی انفیکشن سمیت کووڈ 19 کے لیے بھی آسان ہدف ہیں جبکہ اب ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسقتبل قریب میں آنے والی کورونا وائرس کی ویکسین موٹے لوگوں کے لیے مؤثر ثابت نہیں ہو گی ۔

غیر ملکی اخبار میں شائع ہونے والی ایک پورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف آلاباما کے ڈاکٹر چِٹ پیٹِٹ اور اُن کے معاون پروفیسر کا کہنا ہے کہ ’سوال یہ نہیں ہے کہ ویکسین وائرس سے بچائے گی یا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ ویکسین مؤثر ثابت ہوگی کہ نہیں، آسان سے لفظوں میں کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ویکسین کام کر سکتی ہے مگر ضروری نہیں ہے کہ وہ ہر کسی کے لیے ایک جیسی مؤثر ثابت ہو۔‘

ڈاکٹر چِٹ پیٹِٹ کا کہنا ہے کہ صرف کورونا وائرس کی ویکسین ہی نہیں بلکہ دوسرے انفیکشن کی دوائیں بھی موٹے لوگوں کے لیے غیر مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں ۔

2017ء میں جرنل ہیومن ویکسین اینڈ امیونو تھراپیٹک میں شائع ہونے والی ایک ہیلتھ رپورٹ کے مطابق موٹاپا ویکسین کے اثر کو زائل کر سکتا ہے جبکہ ہیپا ٹائٹس بی کے لیے استعمال کی جانے وال ویکسین موٹے لوگوں کے لیےغیر مؤثر ثابت ہوتی ہے، ماہرین کے مطابق اس کے پیچھے وجہ موٹے لوگوں کے جسم میں سوزش ہے  جو زیادہ وزن کا سبب بنتی ہے۔

اسی طرح انٹرنیشنل جرنل آف اوبیسٹی میں شائع ہونے والی ایک ہیلتھ رپورٹ کے مطابق وہ موٹے افراد جنہوں نے فلو سے بچنے کے لیے ویکسین کروائی ہوتی ہے اُن میں فلو کے خدشات ایک مناسب وزن اور اسمارٹ فرد کے مقابلے میں دوگنے بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق موٹے افراد میں عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین غیر مؤثر ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے ۔

موٹے افراد، ٹی سیلز اور قوت مدافعت

ماہرین کے مطابق ویکسین کو مؤثر بنانے کے لیے ٹی سیلز T-cells بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، ٹی سیلز انفیکشن سے بچاتے ہیں اور قوت مدافعت کو بیماری کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ موٹے افراد میں سوجن کے باعث ٹی سیلز اپنی افادیت کھو دیتے ہیں اسی لیے موٹے افراد پر ویکسین غیز مؤثر ثابت ہوتی ہے ۔

تازہ ترین