آپ آف لائن ہیں
ہفتہ8؍ صفر المظفّر 1442ھ 26؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

صدر ٹرمپ کے بالوں کا خاص خیال رکھنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان 


امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی دلچسپ حرکات اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں تاہم حال ہی میں امریکی حکومت نے صدر ٹرمپ کے بالوں کا خیال رکھنے کے لیے انوکھا فیصلہ کیا ہے جس میں نہانے کے لیے پانی کا استعمال بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1992ء کے امریکی قوانین کے مطابق امریکا میں شاور ہیڈ میں ایک منٹ کے دوران 9.5 لیٹر سے زائد پانی بہانے کی اجازت نہیں ہے لیکن امریکی انتظامیہ نے صدر ٹرمپ کو درپیش مسئلے کی وجہ سے اب اس پالیسی میں تبدیلی کی تجویز دی ہے۔

ٹرمپ انتطامیہ چاہتی ہے کہ پانی کے استعمال کی حدود کو بڑھایا جائے اور 9.5 لیٹر فی منٹ پانی کا استعمال پورے شاور ہیڈ کے بجائے اس کے ہر نوزل پر کیا جائے یعنی ایک منٹ میں شاور ہیڈ سے 9.5 لیٹر پانی بہانے کے بجائے اس کے ہر نوزل سے اتنا پانی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

البتہ صارفین اور پانی کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے گروپوں نے امریکی انتظامیہ کی اس تجویز کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔

گزشتہ ماہ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اس حوالے سے شکایت کی تھی جس کے بعد امریکی محکمہ توانائی نے شاور رولز یا نہانے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی تجویز دی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ جب آپ نہائیں تو پانی نہیں آتا، جب آپ ہاتھ دھونا چاہتے ہیں تو پانی نہیں آتا، تو ایسے میں آپ کیا کرتے ہیں؟ کیا آپ صرف وہاں دیر تک کھڑے ہوتے ہیں یا پھر دیر تک نہاتے ہیں؟صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے اور لوگوں کا نہیں پتا لیکن میرے بالوں کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے مگر اسے درست کرنا ہے۔

امریکی انتظامیہ کی تجویز پر توانائی کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے گروپ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا کہا تھا کہ یہ احمقا نہ فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار یا پانچ یا زیادہ نوزلز کے ذریعے آپ 10، 15 گیلن فی منٹ زیادہ پانی شاور ہیڈ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں جس سے آپ زیادہ جلدی باتھ روم سے فارغ ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ کو اچھے طریقے سے نہانے کی ضرورت ہے تو ہم ان کو اس سلسلے میں اچھی کنزیومر ویب سائٹس بتاسکتے ہیں جو انہیں اچھے شاور ہیڈز فراہم کرنے میں مدد دیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید