• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان: سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب

یونان میں سفارت خانہ پاکستان میں 14 اگست کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سفیرِ پاکستان محمد ندیم خان نے پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر سفیر محمد ندیم خان نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام پڑھ کر سنایا ۔

یونان میں پاکستان کے امیگریشن کونسلر صفی اللّٰہ نے تقریب میں وزیرِ اعظم عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

یہ بھی پڑھیئے:

میرپور آزاد کشمیر سمیت مختلف شہروں میں پرچم کشائی کی تقاریب

کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے تقریب کو محدود رکھا گیا تھا۔

سفیرِ پاکستان محمد ندیم خان نے اپنے خطاب میں کشمیر میں ہونے والے مظالم سے شرکائے تقریب کو آگاہ کیا۔

تازہ ترین