• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ آزادی پر پاک بحریہ کی جانب سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد


پاک بحریہ کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے زیرِ انتظام مساجد میں ملکی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں۔

اسکے علاوہ پاک بحریہ کے مختلف یونٹس میں پرچم کشائی کی تقا ریب منعقد کی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یوم آزادی کی مناسبت سے پاک بحریہ کی جانب سے گھارو میں شجر کاری مہم کا اہتمام بھی کیا گیا۔

کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی شجر کاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

جشنِ آزادی پر پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام گوادر اور کریکس ایریا میں بوٹ ریلیز کا انعقاد کیا گیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے منعقدہ بوٹ ریلییوں میں مقامی افراد اور ماہی گیروں نے جوش وخروش سے شرکت کی۔ 

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے مختلف آپریشنز کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔

تازہ ترین