آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

زبان پر دعا، دل کی آواز ’سدا رہنا پاکستان زندہ باد‘


پاکستان کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر ہر زبان پر یہی دعا اور ہر دل کی یہی آواز کہ’سدا رہنا پاکستان زندہ باد‘ہے۔

پوری قوم جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے، ملک کے گلی گلی اور کونے کونے میں آزادی کا جشن جاری ہے۔

نگر نگر سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے، دن کے آغاز پر دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

آج وطن عزیز سے محبت کے اظہار کا ہر ایک کا الگ ہی انداز ہے، کئی شہروں میں پرچم کشائی کی گئی، ریلیاں نکالی گئیں اور کہیں کہیں کیک بھی کاٹے گئے۔

ملک کے مخلتف شہروں کی طرح فیصل آباد، ملتان ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، رحیم یارخان، جھنگ، بہاول پور اور سرگودھا، ڈیرہ غازی خان سمیت تمام شہروں میں پرچم کشائی کی گئی۔ سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

مظفر گڑھ میں شہری نے 170 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا قومی پرچم تیار کیا، لودھراں میں دیہاتیوں نے ٹریکٹر ٹرالیوں کی ریلی نکالی۔

حیدرآباد میں ضلعی انتظامیہ نے طویل پرچم کی تقریب رونمائی کی۔

لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص، دادو، ٹنڈو محمد خان، جیکب آباد، شکار پور، سانگھڑ، نواب شاہ، بدین اور ٹھٹھہ میں قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی کی گئی۔

بلوچستان میں یوم آزادی کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا، پرچم کشائی کی گئی، بچوں نے ملی نغمے پیش کئے۔

چمن، زیارت، نصیرآباد، حب، خضدار، مستونگ، نوکنڈی، چاغی، ہرنائی، سبی، پنجگور، تفتان، دکی، نوشکی، خاران، قلات سمیت صوبہ بھر میں ریلیاں نکالی گئیں۔

خیبرپختونخوا میں سوات، لوئردیر، ڈی آئی خان، پارا چنار، ٹانک، بنوں، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، صوابی اور چارسدہ میں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

خیبر میں یوم آزادی کی خوشی میں 3 ہزار پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔

جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ریاست جموں کشمیر کے آزاد خطہ میں بھی جشن کا سماں ہے، مظفرآباد میں ایون صدر آزاد کشمیر میں صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے پرچم کشائی کی جبکہ آزادی چوک میں پاکستانی افواج کے حق ریلی بھی نکالی۔

گلگت، ہنزہ، استور، غذر اور اسکردو سمیت پورے گلگت بلتسان میں یوم آزادی قومی جذبے کیساتھ منایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید