آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی کے مسائل کوئی بھی حکومت اکیلی حل نہیں کرسکتی، مرتضیٰ وہاب

حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے مسائل کوئی بھی حکومت اکیلی حل نہیں کرسکتی، وفاق والے تنقید کرتے ہیں کراچی کے مسائل کی بات کرتے ہیں لیکن حل نہیں کرتے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت پہلی بار تنقید کر رہی ہے؟، گورنر راج کی باتیں پہلے بھی ہوئی ہیں خواہشات پہلے بھی کی گئی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عدلیہ کی عزت اور احترام ہے، میرا عدلیہ کے بارے میں بات کرنا نامناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سستا معیاری انصاف ملے، ہر ادارے کو دوسرے ادارےکا احترام کرنا چاہیے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی بات کرنے کی سیاسی جماعت ہے، کوئی انہیں یاد دلائے یہ حکومت میں ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ترجمان حکومت سندھ نے کہا کہ کے الیکٹرک کو بھی این ڈی ایم اے کے حوالے کر دینا چاہیے، جب نالوں پر قبضہ ہوگا تو نالے چوک ہوں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر ہم تجاوزات ہٹانے جاتے ہیں تو پی ٹی آئی کھڑی ہوجاتی ہے، پہلے ایک فٹ پانی میں صدر مملکت اور حلیم عادل کشتی لے کر نکل جاتے تھے، ان کی حکومت میں بحران آئے، غریب کو پیٹرول نہیں دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر بات نہیں کرنا چاہتا، کہنا نہیں چاہتا لیکن لاکھوں مقدمات زیر التوا ہیں، اداروں کو ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید