آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسپین: عمارت میں آگ لگنے سے تین پاکستانی نوجوان جاں بحق

اسپین کے صوبے کاتالونیا کے دارالحکومت بارسلونا کے علاقے ”بارسلونیتا“ میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے تین پاکستانی جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں پاکستانیوں کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں سے ہے، جن کی شناخت مظہر سلیم، سرفراز احمد اور ابو سفیان کے ناموں سے ہوئی ہے اور یہ آپس میں قریبی عزیز تھے۔ جبکہ ان کا ایک بھائی شدید زخمی ہے۔

آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لوگوں نے باہر سڑک پر کود کہ جان بچائی، جن میں جاں بحق ہونے والوں کے دو بھائی بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے آگ لگنے کی وجہ الیکٹرک اسکوٹی کی بیٹری چارج کرتے وقت اسپارکنگ اور پھر شارٹ سرکٹ بتایا ہے جس کی وجہ سے گھر میں پڑے گیس سلنڈروں نے آگ پکڑ لی۔

موقع پر موجود گواہان کا کہنا ہے کہ پولیس اور فائر بریگیڈ بہت تاخیر سے آئے جس کی وجہ سے اموات ہوئیں۔

سفیر پاکستان میڈرڈ خیام اکبر اور سفارت خانہ پاکستان کے عملے اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا میں آج یوم آزادی پر پرچم کشائی کے بعد ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے حادثے میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

اس حادثے میں جانی نقصان پر مسلم لیگ ن  اور مسلم لیگ ق  اسپین نے جشن آزادی کی کے سلسلے میں بارسلونا کے مقامی ریسٹورنٹ میں ہونے والی تقریبات منسوخ کر دیں۔

قومی خبریں سے مزید