آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پیپلز اسکوائر پروجیکٹ سے کر اچی کے پرانے ماحول کو بہتر کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ


وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز اسکوائر پروجیکٹ کراچی کے شہریوں کے لیے بہتر ثابت ہوگا اور ہم اس پروجیکٹ سے کراچی کے پرانے ماحول کو بہتر کررہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یہ بات جمعہ کو صدر ڈاؤن ٹاؤن کے علاقے میں پیپلز اسکوائر اور زیر زمین کار پارکنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہ کراچی نیبرہڈ امپرومنٹ پروجیکٹ ان کی حکومت نے ورلڈ بینک گروپ کے اشتراک سے بنایا ہے، صوبائی حکومت نے شہر کو مزید بہتر، مسابقتی اور جامع میگاسٹی میں تبدیل کرنے کے لئے 10.260 ارب روپے کی لاگت سے تین کمپونیٹس پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس منصوبے میں پبلک مقامات میں اضافے اور منتخب اطراف کے علاقوں میں نقل و حرکت میں بہتری، انتظامی خدمات میں معاونت، شہر کی صلاحیت میں اضافہ اور آمد و رفت اور تکنیکی مدد کے اجزاء شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلے مقامات کی اپ گریڈیشن، شیڈ فیچرز کی تنصیب، سائن، اسٹریٹ فرنیچرز، لائٹنگ اور ٹریفک پیٹرن کو دوبارہ منظم کرنا شامل ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کے این آئی پی کی صدر میں پیڈسٹرین ٹریل بنانا شامل ہے جس سے ٹریفک کی آمدورفت میں بہتری آئے گی اور آرٹس کونسل میں آنے والے لوگوں اور کالجوں میں آنے والے طلباء کے لئے کھلی جگہ ’پیازا‘ مہیا ہوگی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک ذیلی منصوبے میں صدر ڈاؤن ٹاؤن ایریا میں تعلیمی اور ثقافتی زون کی دوبارہ ترقی بھی شامل ہے، جس سے عوامی مقامات میں اضافہ ہوگا اور ڈاکٹر ضیاءالدین روڈ، دین محمد وفائی روڈ اور ایم آر کیانی روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ نقل و حرکت کو بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ڈاؤن ٹاؤن کے مصروف علاقے میں ٹریفک کو پرسکون اور رواں رکھنے کے لیے دو سطحی انڈر گراؤنڈ پارکنگ کی جگہ جس میں 350 سے زیادہ کاروں اور 250 موٹر بائیکس کی پارکنگ کی سہولت فراہم ہوگی۔ ٹاپ لیول پیازا میں کھانے پینے کے اسٹالز ، اسٹریٹ لائٹنگ اور فرنیچر ہوگا تاکہ آس پاس کے علاقے کو خوبصورت بنایا جاسکے، جس میں ایس ایم آرٹس اور لاء کالج، ڈی جے سائنس، ایس ایم کامرس کالج، N.E.D یونیورسٹی، آرٹس کونسل آف پاکستان کا ثقافتی مرکز اور لینڈ مارک برنس گارڈن جوکہ صدر ڈاؤن ٹاؤن ایریا میں تعلیمی اور ثقافتی زون کی حیثیت رکھتا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر میں ایجوکیشنل اینڈ کلچرل زون کو ترقی دینے کے علاوہ کے این آئی پی ملیر اور کورنگی ایریا میں روڈ نیٹ ورک میں بہتری لارہی ہے اور اس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعمیراتی اجازت نامے کے لئے آٹو میشن کے لئے ون ونڈو سہولت کے لئے مالی اعانت فراہم کی ہے تاکہ سندھ میں جوکاروبار کررہے ہیں اُن کے لیے آسانی پیدا ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعہ کاروبار کو سہل بنانے کے حوالے سے پاکستان کی درجہ بندی میں اضافہ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید