• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج


جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے لاہور، شیخوپورہ، پشاور، کوئٹہ، بہاولپور، نواب شاہ سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاجی کیمپ 5 ماہ سے جاری ہے، مظاہرین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو یوم آزادی پر بھی پابند سلاسل رکھنا افسوسناک ہے۔

شیخوپورہ میں جشن آزادی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو آزادی دلوانا پوری قوم کا مطالبہ بن چکا ہے۔

پشاور اور کوئٹہ، بہاولپور اور نواب شاہ میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

تازہ ترین