• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 برسوں کے دوران 60 لاکھ پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک منتقل

کراچی(پی پی آئی)سال2019اور 2020 کے دوران بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد میں کمی کے باوجود گزشتہ 10برسوں کے دوران پاکستان سے اوسطاً یومیہ ایک ہزار 666جبکہ ماہانہ کم و بیش50ہزار پاکستانی بیرون ملک روزگار کیلئے منتقل ہوئے۔

یہ اعداد و شمار سرکاری ہیں جس میں غیر قانونی طور پر جانے والے شامل نہیں،2برسوں میں نسبتاً کمی آئی ہے۔اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ 50 برسوں کے دوران بیرون ملک جانے والے کل افراد میں سے نصف سے زائد پچھلے 10 سالوں میں بیرون ملک گئے ہیں۔

پاکستان بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 1971 سے لیکر جون 2020 تک ایک کروڑ 12 لاکھ 92 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کے سلسلہ میں دنیا کے 52 ممالک میں گئے۔

تاہم اس تعداد کے نصف سے بھی زائد یعنی 60 لاکھ 81 ہزار 947 پاکستانی 2011 سے 2020 کے 10سال کے عرصے میں بیرون ملک گئے ہیں۔

تازہ ترین