• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو ، تیز رفتار سوزوکی پک اپ الٹ گئی، 2 فٹبالر جاں بحق 6 زخمی

گھارو (نامہ نگار )گجو کے قریب قومی شاہراہ پر سوزوکی پک اپ الٹ جانے سے دو نوجوان فٹبالر جاں بحق اور 6 نوجوانکھلاڑی شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق دھابیجی میں فٹبال ٹورنامنٹ کھیل پر ٹھٹھہ واپس جانے والے کھلاڑیوں کی سوزوکی پک اپ گجو کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کے سبب الٹ گئی جس میں سینئر صحافی محبوب بروھی کا خالہ زاد بھائی نوجوان غلام قادر بروھی جان بحق ہوگئے جبکہ دیگر 7 کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں اور جان بحق ہونے والوں کو مکلی سول اسپتال منتقل کردیا جہاں انھیں طبی امداد دی گئی جبکہ ایک شدید زخمی نثار احمد چانگ کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے زخمیوں میں راجہ چانگ عباس چانگ سورج چانگ امام چانگ اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین