پاکستان کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین نے پاکستان کی آزادی کا 73 واں جشن بائیک چلا کر منایا ۔
گزشتہ روز پاکستان بھر میں پاکستان کا 74 واں جشن آزادی خوب زورو شوروں سے منایا گیا، ہر عام و خاص نے اپنے اپنے انداز میں پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور آزاد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ۔
اسی طرح پاکستان کی وراسٹائل اداکارہ سونیا حسین نے بھی انوکھے انداز میں آزادی کا جشن منانے کے لیے سائلینسر نکال کر موٹر بائیک چلائی ۔
سونیا حسین نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
سونیا حسین کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونیا نے جینز کے ساتھ سفید رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے اور موٹر بائیک چلا رہی ہیں ۔
بہترین انداز میں موٹر بائیک چلاتے ہوئے سونیا پاکستان کا زندہ باد کا نعرہ بھی لگا رہی ہیں ۔
سونیا حسین نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ’ یدل دل پاکستان ، جان جان پاکستان ی،‘ بھی لکھا ۔
سونیا حسین کا جشن آزادی اس انداز میں منانے پر اُن کے سب ہی مداح حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی صلاحیتوں کی تعریفیں کر رہے ہیں ۔